03/Jan/2019
News Viewed 1405 times
ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل دھند کی وجہ سے تھرمل پاور ہاؤس کے 747 میگاواٹ کے تین یونٹ ٹرپ کر گئے اور بجلی سسٹم سے نکل جانے کے باعث سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہم بند ہوگئی, گزشتہ روز بھی دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا جس کی وجہ سے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑا۔
آگے بھی پڑھیں: نئی پاکستان قیادت سے جلد ملنے کا منتظر ہوں
گڈو تھرمل ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کم ہونے کے بعد یونٹ کو بحال کردیا جائے گا جس کے بعد متاثرہ اضلاع کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔